Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران میں مقامی طور پر ساختہ پہلے ڈائنامٹرون ایکسلریٹر کا افتتاح

ایران میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مقامی طور پر ساختہ پہلے صنعتی الیکٹرواسٹیٹک ایکسلریٹر کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ اور ایران کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر بھی موجود تھے۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹیکنالوجی: ایران نے مقامی طور پر پہلے صنعتی الیکٹرواسٹیٹک ایکسلریٹر کی نقاب کشائی کی ہے۔ یہ ڈیوائس ایک الیکٹروڈ پر ہائی ڈی سی وولٹیج جنریٹ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ تحقیق کے دوران ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے نائب سربراہ انجینئر محمد اسلامی اور ایرانی منسٹر آف سائنس اور ٹیکنالوجی محمدعلی زلفی گل کی موجودگی میں پہلے صنعتی الیکٹرون الیکٹرواسٹیٹک ایکسلریٹر آلے کا افتتاح کیا گیا جسے ڈائنامٹرون کا نام دیا گیا ہے۔

ایران پر لگائی گئیں پابندیوں کا ذکر کرتے کرتے ہوئے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ رہبرانقلاب کی ہدایات کی روشنی میں ایٹمی توانائی ایجنسی میں ہمارے سائنسدانواں کی کوشش سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور اپنی صلاحتیوں پر یقین اور اعتماد حاصل کیا گیا ہے جس کے اثرات گزشتہ برسوں کے دوران برآمد ہوئے ہیں۔

اس تقریب میں ادارۂ ایٹمی توانائی اور ریسرچ اور ٹیکنالوجی شعبے کے درمیان تعاون کی یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

ٹیگس