Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • سویڈن میں ہوئی شانِ قرآن میں گستاخی کی ایران نے مذمت

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سویڈن (Sweden) میں قرآن پاک کی توہین کے تسلسل کی سختی سے مذمت کی۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض یورپی ممالک ماضی کی طرح آزادی اظہار رائے کی حمایت کا جھوٹا دعوی کر کے اور اسے  بہانہ بنا کر اسلامی  مقدسات اور اسلامی اقدار کے خلاف نفرت پھیلانے کی راہ میں انتہا پسند اور شدت پسند عناصر کیلئے راستہ ہموار کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کے خوبصورت نعروں کے باوجود وہ اپنے معاشروں میں اسلامو فوبیا کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے عمل کو دہرانا تمام مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کی واضح مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کی رائے عامہ سویڈن کی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس طرح کے اسلام مخالف رویے کے اقدامات کو روکے گی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مجرموں کو سزا دے گی۔

ٹیگس