Jan ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • اصفہان حملے کا بھی پہلے کی طرح ہی جواب دیا جائے گا

ایران کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اچھی طرح جانتا ہے کہ اصفہان حملے کا جواب پہلے کی طرح دیا جائے گا۔

سحر نیوز/ ایران: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک ایرانی اہلکار نے صوبہ اصفہان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ناکامی کو چھپانے کے لیے صیہونیوں کی جدوجہد کا انکشاف کیا اور بتایا کہ امریکہ نے اس ناکام حملے سے خود کو کیوں الگ کر لیا ہے۔

ایک ایرانی اہلکار نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے 28 جنوری کی شام وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس میں سے ایک پر مائیکرو ڈرون کے ذریعے ناکام حملے کے بارے میں وضاحت دی اور اس دہشت گردانہ حملے سے فائدہ اٹھانے کے لیے صیہونی میڈیا کی کوششوں پر سے پردہ اٹھایا۔

وی تصریح کرد: «حمله اصفهان موفقیت آمیز نبود و سخنان منابع اسرائیلی صرفا تبلیغاتی و برای سرپوش گذاشتن بر این شکست است. نشانه‌های عملی اولیه حاکی از دست داشتن اسرائیل در حمله به اصفهان است و تحقیقات باید ادامه یابد».

انہوں نے واضح کیا کہ اصفہان حملہ کامیاب نہیں ہوا اور اسرائیلی ذرائع کے الفاظ محض پروپیگنڈہ اور اس ناکامی کو چھپانے کے لیے ہیں۔ "ابتدائی عملی علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصفہان پر حملے میں اسرائیل کا ہاتھ تھا، اور تحقیقات کو جاری رکھنا چاہیے۔"

اس ایرانی اہلکار نے بتایا کہ دستیاب امکانات ظاہر کرتے ہیں کہ چھوٹے ڈرون ایران کے اندر سے اور ہدف کے قریب سے اڑائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اچھی طرح جانتا ہے کہ اسے اس کا جواب ملے گا اور کسی بھی شور اور پے در پے تبصروں سے ہٹ کر ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خود کو اس حملے سے دور رکھ رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ناکام ہو چکا ہے اور وہ تہران کو اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر پائے گا۔

ایران کے اس علی عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر وہ علاقائی جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ خود سب سے پہلےاس میں جلنے والے ہیں۔

ٹیگس