کراچی میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کراچی مین دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کراچی پولیس کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام، حکومت اور حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی بھی دعا کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کراچی پولیس ہیڈکوارٹر جمعے کی شام کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنا جس میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تین دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک رینجر اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔