Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ ایران کی شام کے صدر سے ملاقات اور گفتگو (ویڈیو)

وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللہیان جمعرات کے روز شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے۔ انہوں نے زلزلے سے متاثر علاقے کا دورہ کیا اور اس کے بعد صدر بشار اسد سے ملاقات بھی کی۔ یہ ملاقات بھی ہمیشہ کی طرح بڑے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں انجام پائی۔ اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران کی بے دریغ حمایت و مدد کو سراہا اور تہران دمشق تعلقات کو مادی تعلقات سے بالاتر قرار دیا۔

دمشق پہنچنے پر شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کی اپنے وفد کے ہمراہ شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

 

یہ بھی پڑھیئے: ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مادی تعلقات سے بڑھ کر ہیں: شامی صدر بشار اسد

ٹیگس