May ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • صدرِ ایران جکارتا پہنچ گئے (ویڈیو+تصاویر)

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے انڈونیشین ہم منصب جوکو ویدودو کی باضابطہ دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ جکارتا پہنچ گئے جس کے بعد ایوان صدارت میں انڈونیشیا کے صدر نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

سحر /نیوز ایران: یہ تین روزہ دورہ ایشیائی ممالک کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے تناظر میں انجام پا رہا ہے جسے عالمی میڈیا میں خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل تقریبا سولہ برس قبل دونوں ممالک کے سربراہوں نے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کیا تھا.

روانگی سے قبل صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور انڈونیشیا کے باہمی تعلقات کو قابل توجہ ضرور بتایا تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تمدن اور معنویت کی بنیادوں پر تعلقات قائم رہیں ہیں جن کے پیچ نظر اس وقت روابط کی سطح قابل قبول حد میں نہیں ہے اور اُنہیں پہلے سے کہیں زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر ایران نے مزید کہا کہ تہران اور جکارتا علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں ہم خیال ہیں اور دونوں ہی علاقے میں صلح و آشتی کے خواہاں اور یونی پولرزم کے خلاف ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی نے یہ بھی کہا کہ ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون ہماری اُسی ترجیحی پالیسی کا حصہ ہے جو ہم نے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنائی ہوئی ہے۔

ایک بڑا ملک ہونے کی حیثیت سے ایران اور سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے آپسی تعلقات کو صدر رئیسی نے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ جکارتا کا یہ دورہ باہمی تعلقات کی توسیع میں بڑا مؤثر اور مددگار ثابت ہوگا۔

ٹیگس