Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران سنجیدگی سے پابندیوں کو بے اثر کرنے کے راستے پر گامزن

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سنجیدگی سے پابندیوں کو بے اثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/ایران: فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بیرون ملک ایران کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جابرانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے سفارتی راستے کھولنے کے ساتھ ساتھ پابندیوں کو بے اثر کرنے کے راستوں کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ملک کی خارجہ پالیسی کے تین اصولوں غیرت، حکمت اور مصلحت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس پر روشنی ڈالی اور ایران کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں سے کہا کہ وہ ایران کے دیگر ملکوں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کی بہتری اور فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

پابندیوں کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے کہا کہ جابرانہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے سفارتی راستے کھولنے کے ساتھ ساتھ، وزارت خارجہ پابندیوں کو بے اثر کرنے کے راستے پر سنجیدگی سے عمل کرتی رہے گی۔

حسین امیرعبداللہیان نے بیرون ملک ایرانی شہریوں کے مسائل کو وزارت خارجہ کی ذمہ داریوں اور فرائض کی ترجیحات میں قرار دی دیا اور سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہان سے اس مسئلے پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کے مواصلاتی نظام کی تکنیکی صلاحیتوں سے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کے معاملات کو حل کرنے میں آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں۔

ٹیگس