Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے کمانڈر پاکستان کے دورے پر

ایران کی بحری فوج کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر تین روز کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

سحر نیوز/پاکستان: حالیہ برسوں کے دوران ایران اور پاکستان کے تعلقات دفاعی، عسکری اور سکیورٹی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں قابل توجہ حد تک فروغ پاتے رہے ہیں جس کے تحت بحریہ کے وفود نے بھی متعدد مرتبہ ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق ایڈمیرل شہرام ایرانی آج اسلام آباد میں واقع پاکستانی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے ہم منصب محمد امجد خان نیازی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون، سمندری سکیورٹی، پیشہ ورانہ ٹریننگ اور وفود کے تبادلے جیسے موضوعات پر ایران اور پاکستان کی نیوی کے کمانڈرز تبادلۂ خیال کریں گے۔

اسکے علاوہ پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر اور فضائیہ کے کمانڈر ظہیر احمد بابر سے ملاقات اور، اسلام آباد و کراچی میں پاکستانی بحریہ کے بعض مراکز کا دورہ بھی ایرانی بحریہ کے کمانڈر کے پروگراموں میں شامل ہے۔

ٹیگس