قطر میں ایران کے وزیر خارجہ کے مذاکرات کا ایجنڈا (ویڈیو)
ایران کے وزیر خارجہ نے دوحہ میں قطر کے امیر اور وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مختلف مسائل و موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان قطر کے حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے ایک سفارتی وفد کے ہمراہ پیر کی رات دوحہ کے لئے روانہ ہوئے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے منگل کی صبح امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے قطر کے نائـب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے بھی ملاقات و گفتگو کی۔
دو طرفہ مذاکرات، اہم علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور اسی طرح پابندیوں کے خاتمے اور عالم اسلام و فلسطین کے بارے میں گفتگو، ایران کے وزیر خارجہ کے اس دورے کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اپنا دورہ دوحہ مکمل کرکے عمانی حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے مسقط کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔