Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ایئر ونگ کے جنگی ہیلی کاپٹروں کو الیکٹرانک جنگ کے وسائل سے لیس کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی ایویئیشن کے کمانڈر، جنرل یوسف قربانی نے بتایا ہے کہ ایئر ونگ کے ہیلی کاپٹروں کو ایسے جدید سسٹموں سے لیس کردیا گیا ہے جو کہ میدان جنگ میں دشمنوں کے ہیلی کاپٹروں کے سسٹموں کو جیم کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سسٹموں کے ذریعے دشمن ہیلی کاپٹروں کو غلط انفارمیشن دے کر فریب بھی دیا جا سکتا ہے۔

آرمی ایویئیشن کے کمانڈر انچیف نے بتایا کہ ایرونگ کے تمام ہیلی کاپٹر من جملہ کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر اس الیکٹرانک وار فیئر سے لیس ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل فوج کی ایک نمائش میں ہیلی کاپٹروں پر نصب ریڈار سسٹموں کی نمائش کی گئی تھی تاہم اس وقت اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ضرورت کے زیادہ تر وسائل اور ہتھیار ملک کے اندر تیار ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایران نے علاقے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں موڑ لیا ہے۔

ٹیگس