Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر

ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت اور تبادلہ خیال کے لیے اسلام آباد کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اس دورے میں پاکستانی حکام سے ملاقات میں سرحد پار تعاون، اقتصادی و تجارتی تعلقات کی ترقی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور خاص طور پر بعض یورپی ممالک میں دینی مقدسات کی توہین کے خلاف اسلامی ممالک کی طرف سے سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی سے متعلق مسائل پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے، دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے ساتھ علاقائی صورت پر مشاورت کی جائیگی، ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ، ایران پاکستان تین نئی سرحدی منڈیوں کے قیام پر بات چیت ہو گی۔

ٹیگس