Aug ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر برازیل کی تاکید

برازیل کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر ایران کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ تعاون کی خواہاں ہے۔

سحرنیوز/ایران: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویرا نے ایران اور برازیل کی اقتصادی، تجارتی میدان میں موجود ظرفیت اور ان کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لولا داسیلوا کی برازایلی حکومت باہمی تعاون کی خواہاں ہے۔
اس گفتگو میں جنوبی افریقہ میں بریکس کے ہونے والے اجلاس اور اس تنظیم کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برازیل کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بریکس کے اہداف کے حصول کےلئے ایران کے پاس اعلی درجہ کی ظرفیت اور صلاحیت موجود ہے۔

ٹیگس