Aug ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں

ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی نگراں وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات، ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ کےلئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی عبوری حکومت کے نئے وزير خارجہ نے اپنے ایرانی  ہم منصب کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات، وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔
جلیل عباس جیلانی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ برادر امیر عبداللہیان کے پیغام پر ان کا شکرگزار ہوں۔ ایران و پاکستان کے درمیان، قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ بلاشبہ ایران و پاکستان کے دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوتے جائيں گے۔
ایران اور پاکستان دو ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید فروغ پا رہے ہیں ۔

ٹیگس