امریکی پابندیاں مذاق بن گئی ہیں اور یورپی ممالک نے وقت ضائع کرنے کا ڈرامہ کیا ہے: امیرعبداللہیان
Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اب دنیا میں مذاق بن چکی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی پابندیاں اب ایک مذاق بن چکی ہیں اور پابندیوں کی زد میں ان لوگوں کے نام بھی امریکہ کی جانب سے شامل کئے جاتے ہیں جن کا چند سال قبل انتقال ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد، یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے تھا لیکن ان ممالک نے وقت ضائع کرنے کےلئے ڈرامہ رچایا اور بدلتے حالات کو اپنے سیاسی وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ بتائی۔