امریکی میڈیا کے ذمہ داروں سے صدرمملکت ابراہیم رئیسی کی بات چیت
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ نیویارک میں امریکی میڈیا کے اہم عہدیداروں اور ایڈیٹروں کے ساتھ کھل کر بات چیت کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: سید ابراہیم رئیسی نے اس بات چیت میں کہا کہ اگر امریکیوں نے حساب کتاب میں غلطی نہ کی ہوتی تو قیدیوں کا تبادلہ ایک سال پہلے ہو سکتا تھا۔
امریکی میڈیا ایڈیٹروں نے ایران کے منجمد اثاثوں کے ریلیز، تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور ایران اور امریکہ کے درمیان دیگر معاہدوں کے امکانات، پڑوسیوں خصوصا مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کے مستقبل سمیت دیگر مسائل پر سوالات کئے۔
صدر ایران نے تمام سوالات کے جوابات نہایت اطمینان اور تحمل کے ساتھ دیے۔
سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے ضبط شدہ اثاثوں کی رہائی کے حوالے سے قطر اور عمان کے کردار کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔