Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • حسین امیرعبداللہیان: او آئی سی کے ہنگامی اجلاس پر زور

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کو تمام اسلامی ملکوں کا فریضہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کو تمام اسلام ملکوں کا فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جاری وحشیانہ جارحیت سے فلسطین سمیت پورے علاقے کے حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔
انہوں نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے عمان کے اپنے ہم منصب سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینیوں پر صیہونی جارحیت کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
حسین امیرعبداللہیان نے قطر کے وزیر خارجہ سے بھی گفتگو کی جس میں محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کرانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت پر مغرب کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت میں تمام اسلامی ملکوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس