ایران کے وزیرخارجہ کی قطر کے امیر سے فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ اور امیر قطر نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ فلسطین کے مسئلے پر علاقائی و عالمی حالات پر ملاقات و گفتگو کی۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے، جو اپنے چار روزہ علاقائی دورے میں کل قطر پہنچے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ جرائم کے بارے میں گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے دورہ قطر میں اسی طرح قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نیز فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل عراق، لبنان اور شام کا بھی دورہ کیا اور ان ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم و مظالم کے مقابلے میں مزاحمتی ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔