ایران اور لگزمبرگ کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، فلسطینیوں کی کارروائی عالمی قوانین کے مطابق ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے اقدامات عالمی قوانین کے مطابق ہيں-
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لگزمبرگ کے وزير خارجہ جین ایسلبورن کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ قدس کی غاصب حکومت کے خلاف فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں، بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔
وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کو شہید کرنا، لاکھوں افراد کو بے گھرکرنا، غزہ کے ہسپتالوں پر حملہ، چرچ پر حملہ اور اس علاقے کا محاصرہ جاری رکھنا، یہ سارے اقدامات فلسطینی مزاحمت کے مقابلے میں غاصب اسرائیل کی ناتوانی اور بے بسی کی علامت ہیں۔
لگزمبرگ کے وزیر خارجہ نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی صورتحال سے اپنی واقفیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جلد از جلد کشیدگی ختم ہوجائے گی اور سیاسی راہ حل کو ترجیح دی جائے گی۔
لکزمبرگ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم اور تعمیری رول امن و صلح کی برقراری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔