Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • کوئی بھی بیدار ضمیر اتنے جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا، غزہ میں صحافیوں کی شہادت پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صحافیوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کوئی بھی بیدار ضمیر اتنے جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیج پرغزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے بارے میں لکھا کہ فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جن 19 صحافیوں کی شہادت کے علاوہ متعدد صحافی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا کہ صحافیوں کو قتل کرنے سے یہ حقیقت پوشیدہ نہیں رہے گی کہ صیہونی حکومت اور اس کے حکام جنگی مجرم ہیں اورغاصب حکومت کے حامی ان جرائم میں شریک ہیں نیز کوئی بیدار ضمیر ان جرائم و مظالم پر خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 ہفتوں میں 5000 سے زائد فلسطینی شہریوں کے قتل، اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں، اسکولوں، رہائشی مکانوں، ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں پر بمباری سے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے ماتھے سے کلنک کا ٹیکا نہیں ہٹ پائے گا۔

ٹیگس