Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • صدرمملکت ابراہیم رئیسی کے لئے ولادیمیر پوتین کا اہم پیغام

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا خصوصی نمائندہ صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کے لئے ایک اہم پیغام لے کر تہران پہنچا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتیف نے تہران میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی اور صدرایران سید ابراہیم رئیسی کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کا پیغام ان کے حوالے کیا۔

الیگزینڈر اور علی اکبر احمدیان نے اس ملاقات میں علاقے اور غزہ کے تازہ حالات اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے تعاون کا جائزہ لیا۔

روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقات کے بعد سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ علی اصغر خاجی سے بھی ملاقات کی اور علاقے اور شام کے تازہ حالا ت، خاص طور سے غزہ کے مظلوم عوام پر ہونے والے غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

روسی صدر کے خصوصی نمائندے اور ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر اعلیٰ نے تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورت حال سمیت شام کے تازہ ترین حالات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ علاوہ ازیں، اس ملاقات میں انسان دوستانہ اور اقتصادی صورت حال کی بہتری میں مدد کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

ٹیگس