Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • صدرمملکت رئیسی: غزہ میں طبی عملے کی استقامت کو خراج تحسین

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں مردوں، عورتوں، نرسوں اور طبی عملے کے افراد کی جاری خدمات، بیماروں کی تیماری اور نرسوں کی خدمات کے لئے ایک نمونہ ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے شہریار شہر میں تین سو تیرہ بیڈ کے حامل اسپتال کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام عالم غزہ کے تلخ واقعات پر بہت رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں مردوں، عورتوں، نرسوں اور طبی عملے کے افراد کی جاری خدمات، فلسطین کی مجاہدانہ تاریخ میں اور خداوند متعال کے نزدیک غیرمعمولی اور مثالی خدمات ہیں اور بیماروں کی تیماری اور نرسوں کی خدمات کےلئے ایک نمونہ ہے۔ سید ابراہیم رئیسی نے غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والے طبی ملازمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں طبی عملے کے افراد نے جہادی خلاقیت کا مظاہرہ کیا۔ صدر ایران نے کہا کہ کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب(س) صبر و استقامت اور وفاداری کا مکمل جلوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں نرسیں اور طبی عملے کے افراد نے نام روشن کیا اور مختلف طبی شعبوں میں اپنی کامیابیوں اور خلاقیت کا مظاہرہ کیا۔ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے شہریار میں اس اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور قریب سے جائزہ لیا۔

ٹیگس