Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • کوپ اجلاس میں اسرائیل کی شرکت پر ایران کا ردعمل، صدرمملکت رئیسی اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں صیہونی حکام کو دعوت دیئے جانے کی وجہ سے احتجاجا شرکت نہیں کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے برکس اجلاس کے موقع پر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں سید ابراہیم رئیسی کو موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ سی او پی یا کوپ اقوام متحدہ کا سالانہ موسمیاتی اجلاس ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر صیہونی حکومت کے حکام کی اس کانفرنس میں شرکت کےخلاف احتجاجا شریک نہیں ہونگے اور انکی جگہ توانائی کے وزیر علی اکبر محرابیان کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں اقوام متحدہ کی طرف سے اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد اور متحدہ عرب امارات کی صدارت کو خوش آیند قرار دیا مگر ساتھ ہی غزہ کی انسانیت سوز صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس کانفرنس میں قابض صیہونی حکومت کے اہلکاروں کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ٹیگس