Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران، پولیس ہیڈکواٹر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم نیوز کے مطابق، ایک گھنٹہ قبل سیکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوب میں واقع بمپور شہر میں دہشت گرد گروہوں کے ایک ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اسے خودسپردگی کے لئے کہا لیکن کراس فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

تسنیم کے مطابق، راسک شہر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر جیش الظلم کے دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے ۔

ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اس دہشت گردانہ حملے میں اس ہیڈ کوارٹر میں موجود پولیس فورس نے ان دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور ان کی بڑی تعداد کو زخمی کر دیا تھا ۔

دہشت گرد گروہ "جیش الظلم" نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے دہشت گردوں نے رات دو بجے راسک شہر میں پولیس کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔

ٹیگس