Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کی اہم مشترکہ فوجی مشقیں

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے فوجیوں نے میزائل لانچر بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اہم مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں۔

سحر نیوز/ ایران: پاکستان پیس اینڈ فرینڈ شپ فلیٹ نے میزائل لانچر بحری جہازوں، جنگی کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے ایران کے فرسٹ بحری زون میں تین روز تک روکنے کے بعد اس بحری علاقے سے باہر نکلنے کے موقع پر خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اہم مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں۔

ایران اور پاکستان کی بحریہ کی مشترکہ فوجی مشقوں میں بحری ٹیکٹک، مواصلاتی کارروائی اور سمندر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہونے پر پیغام بھیجنے اور پیغام موصول ہونے کی کارروائی کی مشقیں انجام دیں۔ بحریہ کی یہ ایک روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ایران اور پاکستان کی بحریہ کے فوجی اہلکاروں اور افسروں کے درمیان گرانقدر تجربات کے تبادلے کا با‏عث بنیں۔

ٹیگس