Jan ۲۳, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکہ کو پیغام اور وارننگ دے دی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے امریکہ کو ایک پیغام اور سنجیدہ وارننگ دی ہے کہ یمن کے خلاف بحیرۂ احمر میں برطانیہ کے ساتھ اس کی مشترکہ کارروائی ایک سنگین اور اسٹریٹیجک غلطی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہٰیان نے، جو پیر کے روز مغربی ایشیا کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے ہیں، اس دورے کے پہلے دن اپنی دو طرفہ ملاقاتوں کے اختتام کے پر، ارنا کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے امریکیوں کو ایک پیغام اور سنجیدہ تنبیہ کی ہے کہ یمن کے علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ حملے خطے کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور جنگ کا دائرہ پھیلنے کا سبب۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کے بعد سیٹلائٹ تصاویر سے بحیرۂ احمر میں 230 تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ ہوا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں یمنیوں کا یہ پیغام بخوبی پہنچ گیا ہے کہ صرف غاصب اسرائیلی یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو یمن کی طرف سے روکا جا رہا ہے۔

ٹیگس