Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، صیہونی حکومت نے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے علاقے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نےکولمبو میں سری لنکا کے وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے علاقے کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ پٹی اور غرب اردن میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی حمایت کرنے پر سری لنکا کی قدردانی کی۔ ایران کے وزیرخارجہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف مقدمہ دائر کرنے اور اسے بین الاقوامی سطح پر اٹھانے پر جنوبی افریقہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین کے حق میں افریقی یونین میں پیدا ہونے والا اتفاق رائے ایران کے لئے اہم ہے۔

ٹیگس