Feb ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • دنیا کے بیدار ضمیر لوگ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہیں: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک امریکی فوجی افسر کی خود سوزی کی فریاد کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کی مدد کے خلاف امریکہ میں بیدار ضمیر لوگوں کی صدائے احتجاج قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ ایران: میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی وزارت جنگ (پینٹاگون) نے کل (پیر) کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خلاف احتجاج میں واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود سوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا ہے۔

واشنگٹن میں اتوار کے روز ایک امریکی فوجی افسر "آرون بشنیل" نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے اپنی فوجی وردی میں خود سوزی کرنے سے پہلے لائیو ویڈیو میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مزید حصہ نہیں لے گا۔

اسنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اس اقدام کے بارے میں لکھا ہے کہ "امریکی فضائیہ کے ایک افسر "آرون بشنیل"  Aaron Bushnell نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے مسلسل جرائم کے خلاف احتجاج میں خود سوزی کرلی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے بیدار ضمیرلوگ، فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کی  طرف سے کی جانے والی حمایت اور مدد پر شرمندہ ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  ایرون بوشنل کی چیخیں فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت کی مدد کے خلاف امریکی معاشرے کے بیدار ضمیر لوگوں کی صدائے احتجاج ہے۔

ٹیگس