Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت کے جواب کے بارے میں ایران فیصلہ کرے گا، ترجمان وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر صیہونی حکومت کےجارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران اس واقعے کے بعد اسی نوعیت کا جوابی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہوئے جارح صیہونی حکومت کے خلاف شدید ردعمل اور سزا دینے کےبارے میں فیصلہ کرے گا-

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کنعانی نے اس جارحانہ حملے کو بین الاقوامی قوانین خاص طور پر انیس سو اکسٹھ کے ویانا کنوینشن برائے سفارتی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے اس اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور حملہ آور کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جانی چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوابی اقدامات کے اپنے حقوق محفوظ رکھتے ہوئے، جارح کے بارے میں ردعمل اور سزا کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

ٹیگس