Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

شام میں ایران کے قونصل شعبے پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر زہرا ارشادی نے اسرائیل کے ہاتھوں بین الاقوامی اصول و قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر زہرا ارشادی نے دمشق میں ایران کے قونصل سیکشن پر اسرائیل کے حملے کے بعد سلامتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈپلومیٹک عمارت پر ہولناک حملہ، اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور سفارتی و کونسل سیکشن کو حاصل تحفظ کے بنیادی اصول کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
زہرا ارشادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ہولناک جرائم علاقے کے امن و سیکورٹی کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتے ہيں، سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس کھلی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرے اور آئندہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ ایران کی اس سینیئر سفارت کار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کا جواب دینے کا قانونی و ذاتی حق محفوظ رکھتا ہے۔

ٹیگس