Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں انسانی اور طبی امداد بھیجنے پر ایران کی تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی اور طبی امداد بھیجنے میں بین الاقوامی اداروں بالخصوص عالمی ادارہ صحت کے کردار پر زور دیا۔

 

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی ڈائریکٹر حنان بلخی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی صرف بمباری تک محدود نہیں ہے بلکہ محاصرے کے سبب بڑے پیمانے پر بچے اور خواتین بھوک مری، بیماری اور ادویات کی کمی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں-

مشرقی بحیرہ روم کے لیے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی ڈائریکٹر نے بھی غزہ کو انسانی امداد کی ترسیل کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے اس بین الاقوامی تنظیم کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور حملوں کی وجہ سے یہ کوششیں اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

حنان بلخی نے اس امید کا اظہار کیا کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کے ساتھ ہی فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور طبی امداد اور ویکسین، ادویات اور خوراک تک رسائی کا موقع ملے گا۔

ٹیگس