May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران میں چودھویں صدارتی الیکشن کی سرگرمیوں کا آغاز،  کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع

ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن میں کاغذت نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: چودھویں صدارتی الیکشن کے امیدواروں نے جمعرات سے ایران کی وزارت داخلہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز کردیا۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن پر امن ماحول میں، امیدواروں کے درمیان اچھی رقابت اور عوام کی وسیع مشارکت سے منعقد ہوگا۔انھوں نے متعلقہ اداروں اور ان کے ذمہ داروں سےکہا ہے کہ سبھی اس اہم انتخابات کے پرشکوہ انعقاد کے لئے تیار رہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ

یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی الیکشن کرایا جارہا ہے۔صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئین کی دفعہ ایک سو اکتس کے مطابق نائب صدر محمد مخبر کو نگراں صدر منصوب کیا۔

اس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور نگراں صدر پر مشتمل کونسل نے اٹھائیس جون دو ہزار چوبیس کو صدارتی الیکشن کی تاریخ معین کی جس کی نگراں کونسل نے بھی توثیق کردی۔ایران میں چودھویں صدارتی الیکشن کے لئے امیداوروں کی انتخابی مہم بارہ جون سے شروع ہوگی اور اٹھائيس جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے۔

 

ٹیگس