Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری نے پاکستانی وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلفون پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: علی باقری کنی نے پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور باہمی تعلقات سمیت مشرق وسطی خصوصا فلسطین کے بارے میں بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران علی باقری نے صدر رئیسی اور وزیرخارجہ امیرعبداللہیان کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔
ایکس سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں علی باقری نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کی جانب سے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر تاکید کی گئی۔

ٹیگس