Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ 95 ممالک میں بھی ہو گی

ایران کے آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اندرون ملک انسٹھ ہزار شعبوں اور بیرون ایران پنچانوے ملکوں میں ہوگی۔

سحرنیوز/ایران: آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صدارتی انتخابات کی تیاری چالیس روز میں انجام پائی اور اس بار کے صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اندرون ملک انسٹھ ہزار شعبوں اور بیرون ملک پنچانوے ملکوں میں ہوگی۔

آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان ہادی طحان نظیف نے آج ایک پریس کانفرنس میں شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا چالیس روز قبل ایران کے صدر، ہیلی کاپٹر کے ایک سانحے میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے، اور ایران کا آئین ترقی پسند آئين ہے جس کے مطابق ایسے واقعات کے رونما ہونے کی صورت میں رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی سے دوبارہ انتخابات کے اس راستے کو طے کرنا پڑتا ہے۔

ٹیگس