Aug ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے، جنرل علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے۔

سحرنیوز/ایران: جنرل علی فدوی شلمچہ سرحد پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی قاتل ناجائز صیہونی حکومت نے اپنی حماقت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران اسلامی کی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا۔ ہم مناسب وقت اور جگہ پر اس کا جواب دیں گے۔
جنرل علی فدوی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا انتقام مناسب وقت لیا جائے گا کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کے بدلے کی نوعیت اور وقت کا تعین ہم خود کریں گے اور یہ انتقام ضرور لیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب کی بار اسے پہلے کی نسبت بڑی سزا دی جائے گی۔

ٹیگس