Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے شہید صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی رپورٹ جاری، موسم کی خرابی حادثے کی وجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ میں موسم کی خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیا گيا ہے۔ دفاعی اور سول ماہرین کی تحقیقات کے بعد تیار کردہ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی حفاظت کے حوالے سے شروع سے لے کر حادثے کے وقت تک کی تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین اور تحقیقات کی گئيں اور تمام آلات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پایا گيا۔

راستے کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے اپنے مقررہ راستے پر ہی سفر کیا تھا اور آلات میں کسی قسم کی کوئی فنی خرابی نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی پائلٹ کی جانب سے کسی ایمرجنسی کا اعلان کیا گيا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں اور قانونی ماہرین کی تحقیقات کی روشنی میں شہدا کی لاشوں پر کوئی مشکوک چیز نہیں دیکھی گئی اور نہ ہی ہیلی کاپٹر کو الیکٹرانک آلات ، لیزر یا مقناطیس کے ذریعے نشانہ بنانے کے شواہد ملے ہیں۔

رپورٹ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی حقیقی اور اصل وجہ موسم گرما میں علاقے میں وجود میں آنے والے نامناسب اور خراب موسمی حالات تھے جن کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں اچانک بادل سامنے آنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا گیا۔

ٹیگس