Sep ۰۹, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • امام رضا (ع) کے روضہ کا پرچم تبدیل کیا گیا، ہندوستان اور پاکستان کے ہزاروں زائرین کا منعقد ہوا بڑا اجتماع

ماہ ربیع الاول کی تیسری تاریخ کو فجر کے وقت اور دو ماہ کے سوگ کے بعد امام رضا علیہ السلام کے گنبد پر لگے پرچم کو تبدیل کر دیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ماہ ربیع الاوّل کی تیسری تاریخ اور دو ماہ کے سوگ اور عزاداری کے بعد، حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا (ع) کے روضے کے گنبد پر نصب سیاہ پرچم کی جگہ سبز پرچم کو لگا دیا گیا۔ اس پرچم پر قرآن کریم کی آیت "نصر من الله و فتح قریب" لکھی ہو‏ئی ہے۔

امام علی رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کے گنبد کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب میں روضہ مبارک کے خادمین کے ایک گروہ نے قرآن مجید کی تلاوت اور حمد و ثناء کے ساتھ گنبدِ رضوی کے گنبد پر بلند کیے گئے سیاہ پرچم کو تبدیل کیا۔

اس دوران برصغیر ہندوستان اور پاکستان کے زائرین کا بڑا اجتماع، اتوار 8 ستمبر کو آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب صدر حجۃ الاسلام فقیہ اسفندیاری کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ اس اجتماع کو ہندوستان اور پاکستان کے مشہور ذاکرین نے خطاب کیا اور شاعروں نے اپنے کلام پیش کئے، ساتھ ہی مشہور و معروف نواحہ خوانوں نے بھی نوحہ خوانی کی اور وہاں موجود عزاداروں نے ماتم کیا۔  

 

ٹیگس