Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی انٹیلی جنس ٹیم کی بڑی کامیابی، 6 صوبوں سے 12 دہشتگرد اسرائیلی جاسوس گرفتار

ایران کی انٹیلی جنس کے ہاتھوں اتوار کو اس وقت بڑی کامیابی لگی جب ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگرانہ کاروائی کا منصوبہ بنانے والے صیہونی حکومت کے 12 جاسوسوں کو 6 صوبوں سے گرفتار کر لیا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف مذموم اور شیطانی اہداف کے حصول میں صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اور یورپی حامیوں بالخصوص امریکہ کی عبرتناک ناکامی کے بعد، اس جعلی اور نسل پرست حکومت کے مجرم سرغنہ اس بحران کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی شرمناک شکست کی کھسیاہٹ مٹانے کے لئے دشمن نے  اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں داخل ہونے اور ہمارے ملک میں سیکورٹی مخالف اقدامات پر پوری توجہ مبذول کر دی ہے۔

دشمنوں کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس ادارے نے خداتعالیٰ کی مدد اور امام زمان علیہ السلام کے نامعلوم سپاہیوں کی چوکسی، ہوشیاری، انٹیلی جنس اور میدانی اشرافیہ اور جہادی و انقلابی کوششوں سے 12 جاسوسوں پر مشتمل دہشتگرد اسرائیل کے ایک نیٹ ورک پتا لگایا۔ جو عوام کے خلاف سیکورٹی مخالف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، 6 صوبوں میں ان کی نشاندہی کی گئی اور انھیں بڑی فیصلہ کن کاروائی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

 

ٹیگس