Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی مداخلت و موجودگی فتنہ و فساد اور بدامنی کا باعث: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ہم عزادار ہیں لیکن ہماری عزاداری عزائے سید الشہدا کی طرح ،خود زندہ اور زندگی بخش ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ملک کے ممتاز دانشوروں، سائنسدانوں، ماہرین اور مقابلہ جاتی امتحانوں میں ممتاز پوزیشن حاصل کرنے والے اعلی ترین ذہانت کے مالک طلبا نے آج صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ لبنان کے مسائل او شہید سید حسن نصراللہ کے بارے میں کچھ نکات ہیں کہ جن کے بارے میں، میں آئندہ گفتگو کروں گا ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس وقت ملک میں سوگ کا ماحول ہے اور حقیقت میں ہم عزادار ہیں مگر میں نے آج کی اس ملاقات کو آئندہ پرموکول نہیں کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ ہماری عزاداری عزائے سید الشہداعلیہ السلام جیسی ہے جو خود زندہ ہے اور زندگی عطا کرنے والی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم عزادار ہیں مگر یہ عزا ہمیں آگے کی طرف لے جاتی ہے اور زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا البتہ لبنان کے مسائل اپنے عزیز شہید سید حسن نصراللہ کے بارے میں کچھ نکات ہیں کہ جن کے بارے میں، میں انشااللہ آئندہ گفتگو کروں گا اور اس وقت صرف ایک بات عرض کرنا چاہوں گا اور وہ یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں بنیادی مشکل ان ہی ملکوں کی مداخلت اور موجودگی سے ہے جو علاقے میں امن و سکون کا دم بھرتے ہیں مگرعلاقے میں فتنہ و فساد اور بدامنی کا باعث بنے ہوئے ہیں یعنی امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی موجودگی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ وہ اگر علاقے سے اپنا شر ختم کردیں تو بلا شبہ یہ لڑائیاں، جنگیں اور کشیدگی سب ختم ہوجائے اور علاقے کے ممالک خود اپنی بنیاد پر علاقے کے سارے مسائل حل کر سکتے ہیں اور آپس میں امن و سکون کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

 

ٹیگس