دشمنوں کی کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ایڈمیرل شہرام ایرانی
Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے زور دے کر کہا ہے کہ دشمنوں کی کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کے حملے پر ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی دھمکیاں ان کی کمزوری و ناتوانی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ہم دشمن سے کوئی نرمی نہیں برتیں گے۔