Oct ۲۵, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران 

لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں میں دو ایرانی شہریوں کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے سلامتی کونسل پر صہیونی حکومت کے خلاف سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صہیونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں ایرانی خاتون شہری معصومہ کرباسی اور ڈاکٹر علی حیدری کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب سعید ایروانی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کی سربراہ کے نام خط میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے لبنان کی حاکمیت اور خودمختاری کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اپنے خط مزید لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ فوری طور پر صہیونی حکومت کے ان حملوں کی مذمت کرے اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات انجام دے۔

ٹیگس