ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
Oct ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ایران: ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں فریقین نے خطے کی صورتحال بالخصوص ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور خطے کے امن و استحکام کو خطرے سے دچار کرنے والے تمام اقدامات کی روک تھام پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کے علاقہ مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں درپیش حالات کا جائزہ لیا۔ سید عباس عراقچی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کو عدم استحکام اور بدامنی سے بچانے کےلئے ہر قسم کی ضروری کارروائی سے گریز کیا جائے۔