Nov ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کے حملوں کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا لبنان کا اہم دورہ

رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورہ بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور اس ملک کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی اور لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقے کی موجودہ صورت حال کے بارے مین تبادلہ خیال ہوا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی اور لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری سے ہونے والی ملاقات میں بھی صیہونی جارحیت سمیت علاقے کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس سے قبل جب رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی شام کا دورہ مکمل کر کے لبنان کے دورے پر جب بیروت پہنچے تو ایر پورٹ پر حزب اللہ کے نمائندے خلیل حمدہن اور مختلف لبنانی حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

 

ٹیگس