Dec ۰۲, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • شام کے بحران پر سپریم لیڈر کی اہم پوسٹ

ایران کے سپریم لیڈر کی آفیشل ویب سائٹ نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے سے متعلق اپنے موقف کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/ایران: رہبر معظم انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ نے X سوشل نیٹ ورک کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "تکفیری گروہ عالم اسلام کے دشمنوں کے لیے خوشخبری ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایسی صورت حال میں جب کہ امت اسلامیہ کی تمام تر توجہ مسئلہ فلسطین پر ہے، خبیث صیہونی حکومت کی اصلیت پر توجہ دینے کے بجائے توجہ کسی اور طرف مبذول کرارہے ہیں"۔

حالیہ صورتحال میں مختلف سیاسی اور بین الاقوامی شخصیات نے غزہ میں تقریباً 50 ہزار مسلمانوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد مزاحمتی محاذ کو شام میں پھانسنا اور دنیا کی توجہ فلسطین میں ہونے والے صیہونی جرائم سے ہٹانا ہے۔

 

ٹیگس