ایران نے دیکھائی فوجی طاقت کی ایک ہلکی سی جھلک، "نصراللہ 1" فوجی مشقیں اختتام پر پہنچیں
ایران کے دشت لوت، صوبہ خراسان جنوبی میں پیر کے روز سے پولیس کے کمانڈو دستوں کی خصوصی فوجی مشقیں "نصراللہ 1" منعقد ہوئی تھیں۔ جو اپنے اختتام پر پہنچ گئی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایران کے دشت لوت، صوبہ خراسان جنوبی میں "نصراللہ 1" مشقیں "یا زہرا (س)" کے سلوگن کے ساتھ شروع ہوئی تھیں۔ ہیلی بورن، ڈرون طیاروں کا آپریشن، یرغمالوں کی رہائی، دہشت گردوں کا مقابلہ ان مشقوں کا اہم حصہ تھے۔ امریکا کے ذریعے برسوں سے تہران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ایران نے ہر میدان میں اپنی نمایاں ترقی اور کامیابی کا جھنڈا گاڑا ہے۔
دفاعی نظام میں آج ایران کسی دوسرے ملک کا محتاج نہیں ہے۔ بلکہ دنیا بھر میں ایران کی فوجی صلاحیتوں اور طاقت کی مثال دی جاتی ہے۔ ایران کی بڑھتی فوجی دفاعی طاقت کی تازہ مثال "نصراللہ 1" فوجی مشقیں تھیں۔ جس میں کئی نئے اور پیشرفتہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گيا۔ مشقوں کے اختتام کے موقع پر پولیس کے سربراہ جنرل احمد رضا رادان نے پولیس کے کمانڈو دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پولیس دستوں نے فوجی سلامی بھی پیش کی۔