نئے عیسوی سال کے موقع پر عیسائی ممالک کے صدور کے نام ایرانی صدر کا خاص پیغام
Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نئے عیسوی سال کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ نیا سال ظلم، تشدد، جنگ اور نسل کشی کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نئے عیسوی سال کے موقع پر عیسائی ممالک کے صدور کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ حضرت عیسی مسیح (ع)، نور و رحمت کے پیغمبر تھے جن کی تعلیمات کا محور تمام پیغمبران الہی کی طرح امن، اخلاق اور ناانصافیوں کے خاتمے پر استوار تھا۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں نئے عیسوی سال کے موقع پر ظلم، تشدد، جنگ اور نسل کشی کے خاتمے اور دنیا بھر میں قیام امن اور سکون کی امید ظاہر کی۔
صدر مملکت نے ایک الگ پیغام میں ان ممالک کو بھی تہنیت پیش کی جو صرف نئے سال کی شروعات کا جشن مناتے ہیں۔