Jan ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • سعودی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

تہران میں سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے سعودی عرب میں چھ ایرانی شہریوں کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت مذمت کی گئی۔

سحرنیوز/ایران:   ایرانی وزارت خارجہ میں قونصلر جنرل کریمی شصتی نے سعودی عرب میں چھ ایرانی قیدیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی دیئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد کئی سال پہلے سعودی عدلیہ کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں موت کی سزا سنائے جانے کے بعد سعودی جیل میں تھے ۔ کریمی شصتی نے کہا کہ اس دوران ایرانی وزارت خارجہ نے ان کو قونصلر خدمات فراہم کرنے اور ان کی سزا میں نرمی کے لیے مسلسل کوششیں کیں لیکن اس کے باوجود پیشگی اطلاع کے بغیر قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی جو ناقابل قبول ہے اور سفارتی اصولوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے قانونی ماہرین کا ایک وفد جلد ہی ریاض روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں الشرقیہ کے علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں چھے ایرانی شہریوں کو سزائے موت دینے کی خبر دی تھی

۔

 

ٹیگس