Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • لاس اینجلس میں بھڑکی آگ پر ایرانی نائب صدر کا خوبصورت پیغام، IRCS نے امداد بھیجنے کے لئے اپنی آمادگی کا کیا اعلان

ایران کے نائب صدر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ سے ہونے والے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی ایک شخص کا درد سب کا درد ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کے نائب صدمحمد رضا عارف نے کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بحرانوں سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے، خواہ وہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور وحشیانہ جرائم ہوں یا موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والا بحران، جیسا کہ آج ہم کیلیفورنیا میں لگنے والی تباہ کن آگ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ آج کی باہم پیوست دنیا میں ایک شخص کا دکھ اور تکلیف سب کا دکھ اور تکلیف ہے۔ ہم امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات کی آگ سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور حالات کی جلد بہتری کے لیے دعاگو ہیں۔

در ایں اثنا ایران کی جمعیت ہلال احمر نے بھی کیلیفی فورنیا کے متاثرین کے لئے امداد بھیجنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلنس میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک گیارہ افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات جل کر رکھ ہوگئے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کو شہر سے محفوظ مقامات پر چلے جانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس