Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران آرمی نے کیا دھماکہ، فجر5 نوعیت کے میزائلوں کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈرنے جنگی سیکورٹی مشقوں کے دوران، 110 کلومیٹرتک مار کرنے والے فجر5 نوعیت کے میزائلوں کی رونمائی کی خبر دی اور بتایا کہ ان مشقوں کے دوران، الماس پن پوائنٹ میزائلوں اور اپنے ہدف کو پوری دقت کے ساتھ نشانہ بنانے والے بموں کو بھی آزمایا گیا۔

ارنا کے مطابق ایران کی بری فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر کریم چشک نے بتایا ہےکہ بری فوج کی دو روزہ جنگی سیکورٹی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں انجام پانے والی ان مشقوں میں بری فوج کی  پینسٹھویں بریگیڈ کے اسپیشل ریپڈ ایکشن دستوں، توپخانے، بکتر بند دستوں، بری فوج کے فضائی یونٹوں، ڈرون اور میزآئل یونٹوں نیز دیگر دستوں نے حصہ لیا۔

 ایران کی بری فوج کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر نے بتایا کہ مشقوں میں مد نظر رکھے گئے سبھی اہداف کامیابی کے ساتھ پورے ہوئے۔  

 

ٹیگس