Feb ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • امام خمینی (رح) کی مزار پر ایرانی صدر سمیت کابینہ کے اراکین کی حاضری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور کابینہ کے اراکین نے آج بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہو کر آپ کے اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا۔

سحرنیوز/ایران:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور حکومت کے دیگر اراکین نے آج ہفتے کی صبح عشرہ فجر کے دوسرے دن اسلامی انقلاب کی فتح کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی، گلدستے پیش کئے اور امام راحل کے نظریات سے وفاداری کا عہد کیا۔

یاد رہے ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالی جانے والی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جمعے کے روز سے ملک بھر میں عشرہ فجر کے عنوان سے دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس