زیادہ سے زیادہ دباؤ کا تجربہ پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے: ایرانی وزیر خارجہ
Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ایک ناکام تجربہ ہے اور اسے دوبارہ آزمانا ایک اور ناکامی کو دعوت دینا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بروز بدھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ رات امریکی صدر کے ریمارکس کے بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کا تجربہ پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے اور دوبارہ اس کی کوشش کرنا ایک اور ناکامی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے تو یہ قابل حل ہے۔ ایران این پی ٹی کا سرگرم رکن ہے اور جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ہماری پالیسی بالکل واضح ہے اور جوہری ہتھیاروں کی ممانعت پر سپریم لیڈر کا فتویٰ بھی موجود ہے جو ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔